Advertisement

یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے: زیلنسکی

کیف:یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 2nd 2022, 1:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورپی یونین ثابت کرے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ہے: زیلنسکی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگامی اجلاس میں شریک شرکا نے یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے اس کے جھنڈے لیے ہوئے تھے اور متعدد نے ایسی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر درج تھا کہ ہم یوکرین کے ساتھ ہیں۔

یورپی یونین کے قانون سازوں نے روس کے جارحانہ اقدامات پر اسے بدمعاش ریاست کہا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ڈرافٹ بھی تیار کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صدر زیلنسکی کی تقریر کا انگریزی میں ترجمہ کرنے والی مترجم زار و قطار روتی رہیں اور ترجمہ جاری رکھا۔

صدر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں شرکا سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا جائے۔ انہوں ںے یورپی یونین سے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پرچیئرمین یورپی لیڈرز چارلس مشعل (Charles Michel) نے کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل عمل ہے۔

Advertisement
Advertisement