Advertisement
پاکستان

چوہدری برادران کا ڈٹ کر وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان 

لاہور:ذرائع  کے مطابق چوہدری برادران  نے ڈٹ کر وزیر اعظم  عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان  کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 2nd 2022, 12:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چوہدری برادران کا ڈٹ کر وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان 

وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات سے متعلق   اہم تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔وزیر اعظم  عمران خان نے  چو ہدری برداران سے ملاقات  کی ہے۔جس میں  چوہدری برادران نے  ڈٹ کر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان  کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران  نے کہا کہ  چودہ سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا  ،شہباز شریف کو بتا دیا تھا عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو وہ پہاڑ پر اور ہم زمین کے نیچے دھنس جائینگے۔ ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری برادران  نے  اس موقع پر کہا کہ   آپ کے ساتھ سیاست کریں گے، عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان   نے  چوہدری برادران کو چین اور روس کے دورے پر اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  بہت لوگ  کہہ رہے تھے روس نہ جائیں، میں نے کہا اب کینسل کرنا نامناسب ہو گا۔

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور صنعتی شعبے کے لئے پیکچ پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  مسلم لیگ نے حکومت کا مشکل ترین حالات میں ساتھ دیا، اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہیں،  امید ہے آپ ملک میں سیاسی استحکام کو سپورٹ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ  چوہدری شجاعت نے  کہا کہ آپ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا،  آپ کے دورے کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نےمزید  کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، اس پر بھی کچھ سوچیں۔

وزیر اعظم عمران خان چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement