امارات کی وزارت توانائی و صنعت پٹرول او ڈیزل کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر طے کرتی۔


متحدہ عرب امارات نے مارچ کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔عملدرآمد منگل یکم مارچ سے ہوگا۔
امارات الیوم کے مطابق امارات میں گزشتہ ماہ فروری میں بھی پٹرول اور ڈیزل کےنرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
پٹرول کے جو نئے نرخ جاری کیے گئے اس کے مطابق سپر 98 جو فروری میں ایک لٹر2.94 درھم میں فروحت ہورہا تھا مارچ میں اضافے کے بعد 3.23 درہم میں دستیاب ہوگا۔ قیمت میں 29 فلس فی لٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
سپر 95 جو فروری میں 2.82 درہم لٹر تھا مارچ سے اس کی قمیت 30 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب 3.12 درہم میں فرو خت کیا جائے گا۔
اے پلس91 جو فروری میں 2.75 درہم فی لٹر دستیاب تھا یکم مارچ سے اس کی قیمت 3.05 درہم ہوگی۔ اس میں بھی 30 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کے نرخ بھی بڑھے ہیں۔ فروری میں ڈیزل 2.88 درہم لٹر دستیاب تھا۔ یکم مارچ سے 31 فلس کے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 3.19 درہم مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امارات کی وزارت توانائی و صنعت پٹرول او ڈیزل کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر طے کرتی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل






