اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے۔


اسلام آباد میں بلا سود قرضوں کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصلوں پر کھڑا کرنا تھا، اگر پاکستان کو آج عزت نہیں ملی تو اس کی وجہ صرف نظریہ سے ہٹ کر چلنا تھا،
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، یورپ ملکوں میں ہمیں اسلام ںظر آتا ہے کیونکہ وہاں انصاف ہے اور میرٹ پر عملدرآمد ہوتا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیرت رسول ﷺ اور زندگی کے اصولوں سےآگاہ کرنا ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی پر کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا ہے، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ہم نے بجلی 5 روپے اور پیٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے، لوگ جتنا ٹیکس دیں گے وہ مہنگائی کم کرنے کے لیے لگایا جائے گا، ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی چاہیے، ایک خاندان پر مشکل وقت تب آتا ہےجب گھرمیں بیماری ہو، ساڑھے 3سال میں سب سے بڑی خوشی ہیلتھ کارڈ کی فراہمی سے ہوئی ، ہیلتھ کارڈ سے ہر خاندان کے پاس علاج کی سہولت ہوگی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 13 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 10 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 13 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 10 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 8 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 13 hours ago



