اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی، ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے انفرادی پور پر رابطہ کیا تو ادارے نے اس کا نوٹس لیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے۔حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا،ہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی، ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں،امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں، ہم نے ایمپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی،ہم نے ایمپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں،کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے، عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے۔حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago



