Advertisement
پاکستان

ہمارے ارکان اسمبلی زرداری بہکاوے میں نہیں آئیں گے، وزیر خارجہ

پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرداری کی سیاست کو سمجھتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 3rd 2022, 5:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمارے ارکان اسمبلی زرداری بہکاوے میں نہیں آئیں گے، وزیر خارجہ

میرپور خاص: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی زرداری بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میر پورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ اینڈ ڈپلومیسی سے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ہمارا واضح مؤقف ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں۔ پاکستان 20 سال حالت جنگ میں رہا اور معاشی نقصانا ت کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں شدت تمام یورپین ممالک کے لیے نقصان دہ ہو گا تاہم ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ روس یوکرین تنازعہ پر منیر اکرم نے پاکستان کا مؤقف بہتر انداز میں پیش کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولینڈ ہم منصب سے بات ہوئی اور انہوں نے مثبت تاثر دیا۔ یورپی ممالک خود تسلیم کر رہے ہیں کہ روس پر پابندیاں مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ پولینڈ، ہنگری اور دیگر ممالک سے اپنے شہریوں کی حفاظت سے متعلق رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین میں بلا امیتاز بھارتی طلبہ اور شہریوں کو بھی مدد فراہم کی ہے جبکہ بھارتی طلبہ اور شہریوں کی امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی کیونکہ طلبہ گھبرائے ہوئے تھے۔

پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرداری کی سیاست کو سمجھتے ہیں اور ہمارے ارکان اسمبلی آصف علی زرداری کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے جبکہ ہمیں یقین ہے ہمارے ارکان اسمبلی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مٹیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تصادم کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن یہ بے نظیر بھٹو کی پارٹی کا شیوہ نہیں تھا اب یہ نئی پیپلز پارٹی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف زرداری کی مخالفت کے باوجود بےنظیر بھٹو نے مجھے پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنایا تھا جبکہ آصف زرداری، احمد مختار کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر بنانا چاہتے تھے۔ آصف زرداری مجھے سمجھ ہی نہیں پائے۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 14 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 12 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement