راولپنڈی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ کے لیے راول پنڈی میں میدان آج صبح 10 بجے شروع ہورہا ہے ، جہاں دونوں ٹیمیں 24 سال کے بعد پاکستان کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز سنبھالیں گے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے،جبکہ بابراعظم کے علاوہ اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان بھی بلے بازی کے جوہر دکھائیں گے
آسٹریلیوی ٹیم میں ا سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر مضبوط بلے باز ہیں، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھ لائن اپنی باولنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے ۔ دونوں ٹیموں نے دو روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت ٹریننگ کی تاہم شہر میں ہونے والی بارش کے باعث جمعرات کو شیڈول دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز منسوخ کردئیے گئے۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 100 فیصد تماشائیوں کو پنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، 66 ٹیسٹ میچز میں 33 مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے 15 بار میدان مارا جبکہ ا18 میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 مارچ اور تیسرا لاہور میں 21 مارچ سے شیڈول ہے۔
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 20 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 17 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 17 گھنٹے قبل







