پشاور: پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں دوران نماز دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 57 افراد جاں بحق جبکہ 194سے زائد ا زخمی ہوئے ہیں ۔

جی این این کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں انجام دیں ۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا ، خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ایس ایس پی آپریشن پشاور کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1 پولیس اہل کار شہید، جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس ٹیم پر حملے کے بعد جامع مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق دھماکے میں 57 سے زائد نمازی شہید ہوئے ہیں جبکہ 194 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ایل آر ایچ میں ریڈ الرٹ اضافی طبی عملے کو بلا یا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پشاور میں جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ، دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعا کی ۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 10 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل







