Advertisement
پاکستان

وزیراعظم، وزیراعلی ٰ خیبر پختونخواہ اور اپوزیشن رہنماؤں کی پشاور دھماکے کی مذمت 

پشاور : وزیر اعظم عمران خان ، چئیرمین سینیٹ ، وزیراعلی ٰ کے پی کےاوراپوزیشن  رہنماؤں نےپشاور  کے علاقے کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 4th 2022, 8:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم، وزیراعلی ٰ خیبر پختونخواہ اور اپوزیشن رہنماؤں کی پشاور دھماکے کی   مذمت 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان  نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پشاور میں جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے  کہا کہ  اس طرح کی  بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ، دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔   انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اور  جاں بحق  افراد کی بلند درجات کی دعا کی ۔ 

جمعیت علمائے اسلام ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔ 

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ میں ہوئے خود کش دھماکے سے متعلق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خودکش دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں، چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کے سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پشاور میں دہشت گردی کے دل دہلا دینے والا واقعے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اس ظلم کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں، دہشت گردی اب بھی ہمارا سب سے بڑا قومی چیلنج ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے  غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت  کیا۔ 

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے    پشاور دہشتگردی کی مذمت اور لواحقین سے تعزیت   کرتے  ہوئے  کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا، نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے ، حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو فوری گرفتار کرے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد کوچہ رسالدار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہو ں نے آئی جی پولیس خیبر پختون خوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، جبکہ ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے اراکینِ صوبائی کابینہ کو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 7 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 8 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 6 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 38 minutes ago
Advertisement