ماسکو : روس کی جانب سےانسانی بنیادوں پر عارضی طور پر حملے روکنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے مقامی وقت 10بجے سےعارضی طورپر حملےروکنے کا اعلان کردیا ، حملے مریوپول اوروولنوواخا سے شہریوں کو وقت دینے کیلئے روکے گئے ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کےشہرمریوپول سے انسانی بنیادوں پرشہری انخلا کا سلسلہ شروع ہوگیا ، شہری انخلا مقامی وقت کےمطابق 11بجے شروع ہوگا۔ مریوپول حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج کےحملے صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بندرہیں گے۔
روس نے اپنے 10 دن تک جاری رہنے والے حملے میں یوکرین کے جنوبی بحیرہ اسود کے ساحل پر دو اہم شہروں بردانسیک اور خیراسون پر قبضہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز روس اور یوکرین انسانی امداد کیلئے عارضی جنگ بندی پر متفق ہوگئے تھے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو روس نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کر دیا ۔ اس دوران روس نے یوکرین کے شہر خیرسون پر قبضہ کر لیا، یہ جنگ یوکرینی دارالحکومت کیف تک پہنچ چکی ہے اور روسی فوج کیف میں داخل ہو چکی ہے۔
اب تک کی جنگ میں دونوں جانب کے سیکڑوں فوجی اور یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ یوکرین کے 2 اہم ایٹمی پلانٹ بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 12 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 7 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 7 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 7 hours ago




