پشاور: خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جامع مسجد میں ہونیوالے خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھس کر پہلے فائرنگ کی اور پھر فائرنگ کے بعد خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اس سے قبل پشاور خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس نے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کیا تھا۔ مراسلہ ایس ایچ او خان رازق وارث خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا تھا۔
ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ حملہ آور نے کالا لباس پہنا ہوا تھا اور حملہ آور نے حملے سے پہلے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ مراسلہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ ہوا جس میں اب تک 62 افراد شہید جبکہ 194 زخمی ہوئے تھے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago



