Advertisement
پاکستان

پشاور دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے : شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری جلد عمل میں آئے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 5th 2022, 7:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے  : شیخ رشید

گزشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 2 سے 3 روز میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ادارے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے ان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر شیخ رشید نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار چوک میں واقعے شیعہ مسجد میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک جا پہنچی ہے، شدید زخمی ہونے والے مزید 5 افراد دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 57 افراد کی میتیں جبکہ 37 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، واقعے میں مجموعی طور پر 194 افراد زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کل سے اب تک مزید 5 افراد دوران علاج جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا مزید کہنا تھا کہ زیر علاج زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے، جو آئی سی یو میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمیوں میں سے ایک اور کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے 9 سالہ بچہ، 2 کزن اور ان کے چچا، دو ذاکرین مظہر علی اور مجاہد علی بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 6 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 6 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 6 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 11 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
Advertisement