Advertisement
پاکستان

چاہتے ہیں کہ پی پی عوامی مارچ میچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی آئے : فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف عدم اعتماد کا وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 5th 2022, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چاہتے ہیں کہ  پی پی عوامی مارچ میچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی آئے : فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے اور حکومت پیپلز پارٹی کے 60،70 شرکا کو چائے پلائے گی۔ چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی عوامی مارچ میچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی آئے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے 23 مارچ پریڈ میں وفود آئیں گے جبکہ پاکستان میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پہلی بار ملک کے اندر ہی بن رہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ روس یوکرین پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے اور وزیر اعظم نے کبھی بھی فوجی حل کی حمایت نہیں کی جبکہ ہم کسی کے ساتھ خراب تعلقات کے خواہاں نہیں ہیں۔ وزیر اعظم نے کچھ روز قبل روسی ٹی وی سے انٹرویو میں مؤقف بھی دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان اور مسلم امہ کے لیڈر ہیں۔ 48 گھنٹے کا کہا گیا تھا لیکن 72 گھنٹے ہو گئے اور عدم اعتماد نہیں آئی۔ عدم اعتماد حزب اختلاف کا وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے۔ افسوس ہے ذوالفقار بھٹو کی جماعت ایک صوبے کی جماعت رہ گئی، اب پیپلز پارٹی زرداری خاندان سے واپس لے لینی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فضل الرحمان کا چہرہ اترا ہوا ہے اور حزب اختلاف کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ حزب اختلاف میں جن کا پیسہ بیرون ملک ہے وہ بے ہوش ہو رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کے بیٹے سے والد کی صحت پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکہ پر بھارت سے ہر پیغام آسٹریلیا ٹیم کو ٹیگ ہو رہا تھا۔ ہم کہتے ہیں مودی اپنے لوگوں کو اس طرح استعمال نہ کریں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement