Advertisement
پاکستان

پاکستان میں ساڑھے تین سال ، چین میں ڈیڑھ سال بعد امریکی سفیروں کی تقرری

ساڑھے تین برس بعد ڈانلڈ آرمین بلوم کی پاکستانی میں بطور امریکی سفیر تعیناتی کردی گئی ۔ افغانستان کے امور اور دہشت گردی کے معاملات اہم ۔پاک امریکا تعلقات میں تبدیلی رونماہوتی نظر نہیں آرہی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 5th 2022, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں ساڑھے تین سال ، چین میں ڈیڑھ سال بعد امریکی سفیروں کی تقرری

وائس آف امریکا کے مطابق ڈانلڈ بلوم اگست 2018 کے بعد امریکہ کے پاکستان کے لیے پہلے سفیر ہوں گے۔ اس سے پہلے ڈیوڈ ہیلے پاکستان میں امریکی سفیر رہے جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔

امریکی سینیٹ نے ڈانلڈ آرمین بلوم کی پاکستان کے لیے بطور سفیر نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔  امور خارجہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی نامزدگی کی منظوری کے لیے منعقد ہونے والی سماعت سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کی منظوری ہوئی تو وہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ بلا امتیاز تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔  

ڈانلڈ بلوم کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں اور وہ اس سے پہلے کابل، یروشلم، قاہرہ، بغداد اور کویت میں سفارتی خدمات سر انجام دےچکے ہیں۔

کیٹو انسٹی ٹیوٹ میں دفاعی اور خارجہ پالیسی کی سٹڈیز میں ریسرچ فیلو سحر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری اس بات پر منحصر ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کن امور پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔ امریکی ادارے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین نے  ان کی تعیناتی کو خوش آئند  قراردیا تاہم  انہوں نے امریکا کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کئے جانے کو دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔مستقبل میں بھی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا انحصار افغان امور پر رہے گا۔

دوسری طرف چین کے لیے نئے امریکی سفیر  نکولس برنز بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ امریکی حکام  کے مطابق  برنز اپنی سفارتی ذمہ داری اٹھانے سے تین ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ نکولس برنز ماضی میں نیٹو کے لیے بھی امریکی سفیر رہ چکے ہیں اور دفاعی سفارت کاری میں ماہر خیال کیے جاتے ہیں۔ اکتوبر سن دو ہزار بیس میں چین کے لیے امریکی سفیر ٹیری برینسٹڈ نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد سے چین میں امریکی سفیر تعینات نہیں کیا جا سکا تھا۔ برنز ایک ایسے وقت میں نئی ذمہ داریاں اٹھا رہے ہیں، جب دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 8 hours ago
Advertisement