راولپنڈی :پہلےٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنالیے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔
پاکستانی بلے بازوں کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
Pakistan Declare at 476! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/xeRcOeIK3f
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 245 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔
پاکستانی بیٹرز امام الحق اور اظہر علی دوسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی آسٹریلوی بولرز پر حاوی نظر آئے اور اسی دوران امام الحق نے 150 رنز مکمل کیے۔
کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو اظہر علی نے بھی 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 19 ویں سنچری مکمل کی۔
امام الحق 157 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
کپتان بابر کے بعد 444 کے مجموعی سکور پر اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے اور 185 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔
Another Test 100 for @AzharAli_ his teammates celebrate ??#PAKvAUS #BoysReadyHain pic.twitter.com/IdToY7nMvI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کی تو محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مارنس لبوشانگے نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- an hour ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago





