Advertisement

آئی سی سی نےٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،شاہین آفریدی کی چوتھی پوزیشن

آئی سی سی نےٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی اور بابر اعظم کی نویں پوزیشن ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 10th 2022, 12:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی نےٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،شاہین آفریدی کی چوتھی پوزیشن

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی حکمرانی برقرار ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین اور بالنگ میں پیٹ کمنز بدستور پہلی پوزیشنز پر موجود ہیں۔

 باؤلرز کی رینکنگ میں ابتدائی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری،جنوبی افریقا کے کگیسو رباداتیسری، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھی، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن  کی پانچویں، ٹم ساؤتھی کی چھٹی اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک درجے ترقی سے آٹھویں  جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈایک درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلے گئے، بھارت کے جسپریت بمراہ کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین پہلی، انگلینڈ کے جو روٹ دوسری، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی دو درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ بھارت کے روہت شرما ایک درجے اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے تنزلی سے بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 10 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • a day ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 9 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 8 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 10 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
Advertisement