کراچی میں ہونے والے باکسنگ ٹرائلز میں ایک نوجوان باکسر حریف باکسر کا پنچ گردن پر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔


ٹرائلز کے لئے آنے والا بدقسمت باکسر طاہر علی جان حریف باکسر کا پنچ گردن پر لگنے کے باعث رنگ میں گر پڑے، بروقت آکسیجن اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث طاہر علی خان انتقال کر گیا۔
طاہر علی خان کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان باکسر کی موت کی تصدیق کر دی۔
باکسر طاہر علی جان آج سے پیپلز اسپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے یوم پاکستان کراچی ڈویژن باکسنگ ٹورنامنٹ کے لئے ٹرائلز دے رہا تھا۔
یہ ٹرائلز ڈسٹرکٹ کیماڑی باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت بے نظیر شہید باکسنگ کلب کیماڑی میں ہو رہے تھے۔
بدقسمت 20 سالہ طاہر علی جان کا تعلق نادر بلوچ باکسنگ کلب فقیر کالونی سے تھا، باکسر طاہر 54 کلو گرام کی کیٹیگری کے لئے ٹرائلز دینے آیا تھا۔
ٹرائلز کے وقت پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اصغر بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
طاہر جان فرید کالونی اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کا رہائشی تھا، مرحوم باکسر کو مرشد قبرستان مواچھ گوٹھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث ایک باکسر دوران مقابلہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل










