Advertisement

ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا:ایشین کرکٹ کونسل

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے سری لنکا میں ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 20th 2022, 2:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا:ایشین کرکٹ کونسل

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں میزبان سری لنکا، پاکستان، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی،اسی طرح ایک اور ایشیائی ٹیم کا فیصلہ 20 اگست سے ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور یا ہانگ کانگ میں سے ایک ہوگی۔

ایشیا کپ جو عام طور پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے درمیان متبادل ہوتا ہے، آخری بار 2018 میں کھیلا گیا تھا اور بھارت نے جیتا تھا۔ تاہم کورونا کی وبا کے باعث 2020 کا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا تھا۔

Advertisement