آرمی چیف سے ایئرچیف کی الوداعی ملاقات، جنرل باجوہ نے مجاہد انور کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نےالوداعی ملاقات کی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران مجاہد انور خان کی قائدانہ صلاحیتوں کوبھرپور سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے شاندار کیریئر کے دوران ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا، بالخصوص آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران ایئرچیف کی قائدانہ و پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کوششوں اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پاک فضائیہ آج کسی بھی دوسری فورس سے پیچھے نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر ایئر چیف مجاہد انور خان کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگارشہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago






