Advertisement
پاکستان

ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کرنے اور داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 2nd 2022, 3:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا

اسلام آباد: ایک طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے کارکنوں کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز  ڈی چوک پہنچنے کی کال دی ہے جب کہ دوسری جانب انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ریڈ  زون کو بند کرنے کیلئے کنٹینر ز لگائے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے پولیس حکام نے بھی واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کرنے اور داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement