پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا


لاہور: چودھری پرویزالٰہی کو واضح اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ساتھی اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر لیا ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور دیگر اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے نامزد قائد ایوان چودھری پرویزالٰہی کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور انہیں واضح اکثریت سے کامیاب کرانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔
چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پرکہا کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کردیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دل پہلے بھی جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کا مشکور ہوں۔
صوبہ پنجاب کے مستعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے کہ چودھری پرویز الٰہی مجھ سے بہتر پنجاب کی خدمت کریں گے، انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی سے دیرینہ تعلق ہے اور میں تعلق نبھانا جانتا ہوں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل




