لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دےدیا ہے۔


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کی جب کہ دوسرے اوور میں جارحانہ بلے باز اور کپتان ایرون فنچ کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔
ان کے بعد مارنس لبوسخانے بھی 6 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف کاشکار بن گئے، مہمان ٹیم کی جانب سے ایلکس کیری نے 56 اور کیمرون گرین نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ کوئی آسٹریلوی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا تاہم 166 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد سین ایبٹ وکٹ پر جم گئے اور ٹیم کا اسکور 210 رنز تک پہنچا دیا، وہ 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد وسیم نے 3، شاہین نے 2 اور زاہد محمود اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ
- 6 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی گراو ٹ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 41 منٹ قبل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا
- 3 گھنٹے قبل

معیشت کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالرکی تیسری قسط ملنے کاامکان
- 18 منٹ قبل

معرکۂ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" جاری
- 3 منٹ قبل

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا،تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟
- 43 منٹ قبل

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ویڈیو "سر بلند" جاری کر دی
- 30 منٹ قبل