Advertisement
پاکستان

سیدھا نام لیتا ہوں،امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کی گئی:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا سازش میں امریکہ ملوث ہے کھل کرنام لیتا ہوں، کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹایا تو تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 3rd 2022, 1:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیدھا نام لیتا ہوں،امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کی گئی:وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پارلیمان کے اعزاز میں دیے گئےعشائیےمیں اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کھل کر امریکہ کا نام لیتا ہوں، میرے خلاف سازش امریکہ کے ساتھ مل کر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے ملک کے غدار امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کر رہے ہیں، یہ عمران خان کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف سازش ہوئی ہے، امریکہ اپنے غلاموں کو واپس لانا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سازش سے آگاہ ہو چکے ہیں، کل پوری قوم سڑکوں پر غداروں کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقابلے کا اصول ہے کہ آخری گیند تک کھیلاجائے، کل ہم کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement