اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غداری کا مقدمہ سب سے پہلے عمران خان کیخلاف درج ہونا چاہیے،عمران خان اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔


مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی بھیانک سازش کر رہے ہیں لیکن ہماری عدم اعتماد پر حکمت عملی کل کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئین سے تکرار لے رہا ہے اور ایک بار پھر عمران نیازی کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ راستہ آئین و قانون کے خلاف ہے،عمران خان کل کے فیصلے کو سبوتاژ کرنے کے لیے جو کر رہے ہیں اس کا جواب دینا ہو گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ادارے قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائیں اور تمام اداروں کا فرض ہے کہ وہ تمام اقدامات اٹھائیں جس سے اراکین پارلیمان میں داخل ہوں،ایسے اقدامات کیے جائیں کہ تمام اراکین کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس سمیت جن کا بھی کام ہے وہ امن قائم رکھیں اور تمام اراکین کی پارلیمنٹ تک رسائی اور ووٹ کاسٹ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ امید ہے پرامن ماحول ہو گا اور عمران خان کو تھوک کر چاٹنا ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم بدقسمتی سے معاشی حالات میں آزاد نہیں اور ہم نے قرضے لیے لیکن اگر عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنا ہے تو کشکول کو توڑنا ہو گا لیکن یہ کوئی آسان کام نہیں ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی آزادی کوئی معنی نہیں رکھتی جو معاشی طور پر آزاد نہ ہو اور ہمیشہ کہا کہ اگر خودمختاری اور آزادی چاہیے تو وہ خود انحصاری کے بغیر ممکن نہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل




