لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔


مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈھٹائی اور بے شرمی سے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرتا ہوں، ان کی سونامی عوام کی تباہی کا باعث بنی۔
انہوں نے کہا ہے کہ لیڈر آف دی ہائوس کا انتخاب ہونا تھا آئینی ذمہ داری کو مذاق بنایا، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی پریس کانفرنس قوم نے سنی، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا کہا مجھے مجبور کیا گیا آئین کے خلاف اقدام کرو لیکن انہوں نے آئین سے غداری نہیں کی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ علیم خان ملک اسد نعمان لنگڑیال اپنے ضمیر کی آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، سفارتی تعلقات و عوام سے عمران خان دشمنی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین روزے سے بے ہوش ہو گئیں لائٹیں اے سی بند کر دیے، پرویز الہی آپ کا احترام کرتا ہوں یہ ہے آپ کی اخلاقیات، حال کی لائٹیں اے سی بند کروا دیا پانی بند کروا دیا خدا کا خوف کریں، ہار جیت کرنی ہے تو ایوان میں کریں کنڈاسا لے کر میدان میں لے کر آئے ہیں، ہمارے پاس بھی گنڈاسا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئی بلڈنگ بنا کر آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری ہیں، پرویز الہی کیا آنکھوں پر پٹیاں باندھ لی ہیں دو سو ممبران نے سیاسی ورکر کو اعتماد کا ووٹ دیا، اگر کارروائی چلتی تو ایوان قائد ایوان کا فیصلہ کرتا اس کو کھیل بنا دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ بغیر وجہ کے قائد ایوان کو التواء میں کیسے ڈالا تو سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا، صدر بھی آئین کے کھلواڑ میں پارٹی بن چکے ہیں، سپریم کورٹ نے کہہ دیا کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا جائے گا؛ قومی و صوبائی اسمبلی میں آئین و قانون کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے دودھ بچوں کے لیے نہیں نیازی کے کھیل تماشے بند نہیں ہو رہے، سفارتی تعلقاُت کو پائوں تلے روندھا، بنی گالہ سے اتر کر اپنے ہر گناہ کا جواب دینا ہو گا۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 12 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 9 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 9 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 16 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 14 hours ago





