اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کے دوران یومیہ کیسز اور اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 361ہوگئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران154کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 25ہزار 620 ہوگئی ہے ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد9ہزار 068ہوگئی ، گزشتہ24گھنٹوں میں 78 افرادکوروناسےشفا یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک14لاکھ86ہزار191 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے23ہزار265ٹیسٹ کیےگئے ہیں ، جبکہ کوروناکے320مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 21 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 hours ago





