Advertisement

سری لنکا معاشی بحران ، کابینہ کے تمام 26 وزراء مستعفی

کولمبو : سری لنکا  کا معاشی بحران  سنگین ہوگیا ، وزیر اعظم کے بیٹے سمیت پوری کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 4 2022، 2:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سری لنکا معاشی بحران ، کابینہ کے تمام 26 وزراء مستعفی

تفصیلات کے مطابق کرفیو کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہورہا ہے، صدر گوتابایا راجا پاکشے اور ان کے بڑے بھائی وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے کے علاوہ تمام 26 وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

بحران سے متاثرہ سری لنکا کی کابینہ نے  رات گئے ایک اجلاس میں اپنے عہدوں سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دیا۔ 

سری لنکن وزیر تعلیم نے کہا کہ کرفیو کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہورہا ہے ،وزیر تعلیم دنیش گونا وردنے نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر گوتابایا راجا پاکشے اور ان کے بڑے بھائی وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے کے علاوہ تمام 26 وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزسری لنکا میں صدر کی رہائشگاہ کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

بحرالہند میں سوا دو کروڑ سے زیادہ آبادی والے اس ملک کو بڑے پیمانے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ، ایندھن، ضروری اشیائے خوردنی اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب عوام کا حکومت کے خلاف غصہ بہت زیادہ بڑھ گیا ۔ طاقتور راجا پاکشے خاندان کے تین دیگر افراد ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے  عوامی غصے کے درمیان استعفیٰ دیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ  کورونا وبا ، سری لنکا کی سنگین معاشی حالت کے لیے ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے اس کی سیاحت کے شعبے پر شدید اثر ڈالا ہے۔ ساتھ ہی کئی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدانتظامی اور مسلسل قرضے لینے کی وجہ سے اتنی بری صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

Advertisement
ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو  بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو  توڑدیاگیا

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو  بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو  توڑدیاگیا

  • 4 گھنٹے قبل
افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

  • 14 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

  • 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید

  • 3 گھنٹے قبل
چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار  فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار  فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

  • 4 گھنٹے قبل
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

  • 14 گھنٹے قبل
چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان

چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان

  • 9 منٹ قبل
علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، سلمان اکرم راجہ

علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، سلمان اکرم راجہ

  • 16 منٹ قبل
امریکا کا   وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک

امریکا کا  وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط

کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement