Advertisement
پاکستان

موجودہ صورتحال کا حل  نئے الیکشن  ہیں : اسد عمر 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کاکہنا ہے کہ موجودہ صورتحال  کا واحد  حل  نئے الیکشن  ہیں ، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 4th 2022, 5:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
موجودہ صورتحال کا حل  نئے الیکشن  ہیں : اسد عمر 

تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، آرٹیکل 63اے کی تشریح کی پٹشن عدالت میں زیرسماعت ہے،  20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کل وزیر اعظم نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا ہے ، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں، الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ 

اسد عمر نے کہا کہ جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لئے اصلاحات بہت ضروری ہیں ،باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے ، پاکستان میں جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ووٹ میں امانت میں خیانت نہ ہو،  موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیے جارہے ہیں، جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی ۔ 

ان کاکہنا تھا کہ کس آئین میں لکھا ہے کہ پیسوں سے وفاداری خرید سکتے ہیں؟ آئین کی تو پہلے ہی خریدوفروخت کے ذریعے دھجیاں اڑائیں جا چکی ہیں،اب پاکستان کی عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو اور جو جمہوریت ہم نے بڑی مشکل سے حاصل کی ہے اس یہ پٹری پر ہی رہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمارا بیانیہ قوم نے مان لیا ہے،  سیاسی جماعتوں کو بھی اس سے اتفاق کرنا چاہیے وہ سیاسی جماعتیں جو پورے ملک کو بتاتے رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کا ٹکٹ کوئی نہیں لے گا اب میدان میں آئیں، اور مقابلہ کریں اب میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی، آئیں ہمارے ساتھ مقابلہ کریں، ڈر کیوں رہے ہیں۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 5 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 7 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 4 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 8 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 7 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
Advertisement