اسلام آباد: اپوزیشن رہنما و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کل عمران نیازی نے ملک میں سول مارشل لاء نافذ کیا،عدالت نے کہا کہ کوئی ماورائے آئین کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے لیکن صدر اور وزیراعظم ماورائے آئین اقدام اٹھاچکے تھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس تحریک میں کسی قسم کا ردوبدل ممکن نہیں تھا، فواد چوہدری نے ایوان میں کاغذ پڑھا اور پتا نہیں کیا الا بلا پڑھی اس کے بعد اسپیکر نے بھی لکھا ہوا کاغذ پڑھا، کل جو ڈپٹی اسپیکر نے بھاشن دیا ہےاس کےحساب سے تو ہم غداربن گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور صدر نے کل آئین توڑا، اب یہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں کروں گا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوان کی کارروائی کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا لیکن وہاں آئین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں کیا اس کو کوئی تحفظ حاصل ہے؟
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر نے 16 مارچ کو الوداعی ڈنردیا جس کی انہوں نے ٹوئٹ بھی کی، اس ڈنر میں سفیر نے متعلقہ امریکی عہدیدارکو بھی بلایا جس پر دھمکی کا الزام ہے، اپنی ٹوئٹ میں ہمارے سفیر نے ڈونلڈ لو کا اچھے تعلقات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، ہم تو آئین پر عمل کررہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ صدرکے غیر آئینی خط کا جواب دیں، آئین شکنی صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 7 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 8 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 8 hours ago






