قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس آف میٹنگ سپریم کورٹ سے شئیر کرنیکے لئے تیار ہیں، شاہ محمودقریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پی ٹی آئی غیر ملکی سازش پر ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس کے منٹس سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔


رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بیان سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت نے کہا تو ہم غیر ملکی سازش پر این سی ایس میٹنگ کے منٹس سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے این ایس سی میٹنگ کی بنیاد پر ایک مضبوط ڈیمارچ جاری کیا۔
یادرہے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات 31 مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان سمیت سکیورٹی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔
ا جلاس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو غیرملکی آفیشل کی پاکستانی سفیر سے ہونے والی باضابطہ بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے غیرملکی سفارت کار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر تشویش کا اظہار کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر اس معاملے پر احتجاج کیا جائے گا۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 9 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل






