Advertisement
پاکستان

عمران خان حکمران بنے تو سچے دوستوں کوبھول گئے:علیم خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان حکمران بنے تو سچے دوستوں کوبھول گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 4th 2022, 10:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان حکمران بنے تو سچے دوستوں کوبھول گئے:علیم خان

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری ایسی باتیں تھی جو میں چاہتا تھا کہ قوم کے سامنے رکھوں اور لوگوں تک کچھ حقائق پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حقائق جن کا شاید لوگوں کو احساس نہیں ہے، 2010 سے میں عمران خان کا ساتھ دینا شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر 2011 کا جلسہ آیا تو عمران خان اور میاں محمودالرشید میرے پاس تشریف لائے اور کہا کہ یہ جلسہ آپ نے آرگنائز کرنا ہے اور اس کے بعد 2018 تک شاید ہی کوئی ایسا ایونٹ، جلوس، ریلی اور احتجاج نہیں جس کی انتظامی ذمہ داری میری یا میری ٹیم کی نہ رہی ہو۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب سچے ہیں تو میرے ساتھ بیٹھ کر مقابلہ کریں، اگر میرا جھوٹا ہوا تو سب کے سامنے اپنے آپ کو گولی ماروں گا؟ بات کرتے ہو نئے پاکستان کی؟

انہوں نے کہا ہے کہ 183ممبران میں سے پی ٹی آئی میں کوئی قابل بندہ نظرنہیں آیا، پرویزالہیٰ سے صرف پانچ ووٹ لینے کے لیے فیصلہ کیا گیا، سب سے بڑا ڈاکو پرویزالہی کو کس نے کہا تھا؟ اور ہمیں غدار کہا جا رہا ہے، پرویزالہیٰ کو اگر وزیراعلیٰ بنانا تھا تو 26 سال جدوجہد کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

علیم خان کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین کے بیٹے کو اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں، ہم تو غدار بن گئے ہمت کریں کہیں (ق) لیگ والوں کے نام لیں، مونس الہیٰ نے بولیاں لگا کر بازار لگایا ہوا ہے، نیا پاکستان اب پرویزالہی بنائیں گے افسوس ہوتا ہے۔

 پی ٹی آئی کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ علیم خان کا مستقبل جو میرے اللہ کو منظورہوا وہی ہو گا، عثمان بزدار کے بارے میں عمران خان کو بتایا لیکن کچھ نہیں ہوا، عمران کے ترجمان ایسے ہیں جن کی ہم نے شکلیں بھی نہیں دیکھی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھ ہے جس شخص کے لیے 10 سال لگائے وہ اس قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہے، جب 4 بیوروکریٹس پکڑے جائیں گے تو ساری کرتوت کا پتا چل جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جتنی باتیں کیں حلفاً کی مجھے جھوٹا ثابت کیا جائے، خان صاحب کی فیملی کا نام نہیں لینا چاہتا،مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال دیں صرف بزدار کے خلاف ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا اگلا سیاسی لائحہ عمل کیا ہوگا یا نہیں ہوگا وقت بتائے گا، عثمان بزدار کے بارے میں صرف میں نے نہیں پارٹی کے اور لوگوں نے بھی شکایات کی تھیں۔

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 12 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 15 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement