Advertisement
پاکستان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کارکنوں سے خطاب

سکھر:بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مارچ کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 5th 2022, 3:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کارکنوں سے خطاب

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک جشن منا رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت چلی گئی ہے، عمران خان پاکستان کے معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے پاکستانی اداروں کونقصان پہنچایا۔

مجمع عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے ملک کو آئین دیا، یہ آئین ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں،عوامی مارچ کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت گئی،وزیر اعظم کو جمہوری طریقے سے نکالا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا رہے ہیں، انہیں پتا بھی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد سے بھاگ گئے ہیں، اور جاتے جاتے آئین کو توڑ گئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات سے روکا گیا ہے، انتخابی اصلاحات کے بغیر جو بھی الیکشن ہوتا ہے وہ متنازعہ ہوتا ہے، اگلے الیکشن میں عمران خان کو پھر سلیکٹڈ کہا جائے گا۔

نئے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہے،2013 اور2018 کے انتخابات شفاف نہیں تھے مگرپھر بھی ہم نے مقابلہ کیا۔

Advertisement
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 19 hours ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • an hour ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • an hour ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
Advertisement