Advertisement
پاکستان

رمضان المبارک: سبزی، گوشت، دودھ اور دالوں سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور:رواں ہفتے رمضان المبارک کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 9th 2022, 4:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
رمضان المبارک: سبزی، گوشت، دودھ اور دالوں سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وارشرح 17.87 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مٹن کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 48 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 16 روپے49 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ کیلے 14 روپے 62 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے تحت چائے، دال چنا، دال مسور، تازہ دوھ اور پاؤڈر دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ اس وقت زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں8 روپے4 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں 8 پیسے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 8 روپے8 پیسےکمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔ جو اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 53 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 153 روپے پرپہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 13 روپے37 پیسے فی کلو، لہسن 8 روپے86 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے جب کہ حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت 6 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 474 روپے23 پیسے ہوگئی ہے۔

Advertisement
طالبان رجیم نے افغان  شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ

  • ایک دن قبل
اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد  برآمد

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد

  • ایک دن قبل
ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا

ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا

  • 3 گھنٹے قبل
ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی

  • 3 گھنٹے قبل
امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع

  • ایک دن قبل
اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا  بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

  • ایک دن قبل
 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

 لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم

  • ایک دن قبل
سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟

سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟

  • 3 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement