لاہور: معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔


چند روز قبل ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے رمضان المبارک میں دوسری شادی کرلی ہے۔ یوٹیوب ویڈیو کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا اور مداح حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کررہے تھے۔
تاہم گلوکارہ نے خود ہی سامنے آکر اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ حدیقہ کیانی نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تردید کی اور لکھا ’’میں نے نہیں کی‘‘۔
یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی 1997 میں کی تھی جو ناکام ہوگئی۔ بعد ازاں انہوں نے دوسری شادی کی وہ بھی ناکام ہوگئی۔ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالا کوٹ میں آئے خوفناک زلزلے کے متاثرین میں سے ایک بچے ناد علی کو گود لیا تھا جس کی وہ اکیلے پرورش کررہی ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 21 گھنٹے قبل







