Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر174 اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کا ووٹ ڈالا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 10th 2022, 6:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 174 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے جس کے بعد وہ عدم اعتماد سے نکالے جانے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مستعفی ہو گئے۔

اسپیکر اسد قیصر نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس دھمکی آمیز مراسلہ پہنچ چکا ہے جس کے بعد میں نے اپنے عہدے سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے، نئی دستاویزات دیکھنے کے بعد میں اسپیکر کے عہدے پر قائم نہیں رہ سکتا اور استعفیٰ دے رہا ہوں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میرے لیے ملک سب سے پہلے ہے، انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے، کوئی دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے، یہ دستاویز چیف جسٹس کو بھی دکھائی جائے گی اور اس بیرونی سازش کے خلاف پاکستان کے ساتھ سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 26 سال سے عمران خان کےساتھ رہا اور اسٹوڈنٹ لائف سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خودداری اور آزادی کے لیے ایک مؤقف اپنایا ہے اور وہ اس پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے ایوان ایاز صادق کے حوالے کر دیا۔

ایاز صادق کی صدارت میں عدم اعتماد پر پارلیمنٹ اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی گئی، جبکہ کارروائی شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
Advertisement