Advertisement
پاکستان

ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ پر تشدد، بازو پر چوٹ آئی

اس سے قبل حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو زدوکوب کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 16th 2022, 10:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ پر  تشدد، بازو پر چوٹ آئی

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ پر بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے ،چودھری پرویز الہیٰ کا گھیراو کیا گیا ہے اور ان پر تشد د کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے اراکین کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اب انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا ہے .

اس سے قبل حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو زدوکوب کیا اور ان کے بال تک نوچے گئے تھے جس کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ جن حکومتی اراکین نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا تھا ان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کو ایوان سے باہر لے جایا گیا ہے لیکن تاحال پنجاب اسمبلی کی عمارت سے باہر نہیں لےجایا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement