اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی منحرف اراکین اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ممبران پارلیمنٹ کی تاحیات نا اہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کی درخواست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمع کروائی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے درخواست پرسماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 5 رکنی لارجز بینچ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے نام شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کا لرجر بینچ سوموار کے روز سہ پہر ایک بجے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا جس میں سابق وزیر اعظم کی جگہ بابر اعوان عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد تقریباً 20 سے زائد تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔
تحریک انصاف نے منحرف اراکین اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تا کہ عدالتی فیصلے میں منحرف اراکین اسمبلی نا اہل ہو جائیں اور عدم اعتماد کی ووٹنگ کا حصہ نہ بن سکیں۔
پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ منحرف اراکین کو تاحیات نا اہل کیا جائے جس پر عدالت نے تاحیات نا اہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 8 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 13 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل
