سماجی کارکن اور لاکھوں بچوں کی ماں بلقیس ایدھی کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

بلقیس ایدھی کی نمازِ جنازہ میمن مسجد میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور وزیر اطلاعات سعید غنی سمیت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ آئی جی سندھ مشتاق مہر، رہنما پی پی وقار مہدی اور منظوروسان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی کےانتقال پر سندھ حکومت ایک دن کا سوگ منا رہی ہے، مرحومہ کی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی کی انسانیت کےلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
نماز جنازہ کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں، رمضان سے 2 دن پہلے انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا، اس کے بعد سے وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 7 hours ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- a day ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- a day ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 7 hours ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 12 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago
