Advertisement
پاکستان

عدالت کا شہزاد اکبر ، شہباز گل سمیت 6 افراد کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

ایف آئی اے نے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر ، شہباز گل  اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سمیت 6 افراد کے نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 17th 2022, 2:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت کا شہزاد اکبر ، شہباز گل سمیت 6 افراد کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام سٹاپ لسٹ سےفوری نکالنےاور سفری پابندیاں ختم کرنے کا حکم دیاتھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے عدالتی حکم کی پاسداری کرتے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیے جبکہ عمل درآمد رپورٹ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ایف آئی اے افسر ڈاکٹر  رضوان، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد اور محمد نفیس گو ہر کے نام بھی سٹاپ لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں۔ 
 واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کی درخواست کی سماعت کرتےایف آئی اے سے 18 اپریل تک جواب طلب کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، کیا ملک میں مارشل لاء لگ گیا تھا؟ ایف آئی اے کب سے اتنی آزاد ہوگئی تھی کہ حکومتی لوگوں کے خلاف انکوائری شروع کی؟ 
 عدالت اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے گی، حکومت بالکل انتقامی کارروائی نہیں کرے گی۔ اب کوئی نئی ایف آئی اے آگئی ہے؟ ایف آئی اے کے کنڈکٹ کو 2 سال سے آبزرو کررہے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

Advertisement
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 days ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 4 days ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 4 days ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 13 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 18 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 days ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 days ago
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 13 hours ago
Advertisement