Advertisement

بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر مشرف حسین انتقال کر گئے

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے سابق اسپنر باؤلر مشرف حسین انتقال کر گئے، ان کی عمر 40 برس تھی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 20th 2022, 3:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر مشرف حسین انتقال کر گئے

بنگلہ دیش کے سابق اسپنر باؤلر مشرف حسین  دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے اور  ڈھاکہ کے یونائیٹڈ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔  سابق کھلاڑی کو  مارچ 2019 میں دماغ میں رسولی کی تشخیص ہوئی ،  ابتدائی علاج کے بعد مشرف کی طبیعت میں کچھ بحالی نظر آئی ، لیکن نومبر 2020ء میں یہ رسولی پھر سے بڑھنا شروع ہو گئی اور بالاخر مرض سے جنگ لڑتے وہ جان کی بازی ہار گئے ۔ 

5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے مشرف نے اپنے مختصر کیریئر میں 4 وکٹیں حاصل کیں البتہ ان کا فرسٹ کلاس کیریئر تقریباً 17 سال پر محیط تھا جس کے دوران انہوں نے 3 ہزار رنز بنانے کے علاوہ 300  سے زائد وکٹیں بھی حاصل کیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے صرف 7 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔

انٹرنیشنل کیریئر میں مشرف حسین کا پہلا مقابلہ 2008ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف چٹوگرام میں کھیلا گیا ون ڈے مقابلہ تھا۔ 

مشرف حسین کے کیریئر کی سب سے نمایاں جھلک 2013ء کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فائنل میں ان کا مین آف دی میچ بننا تھا۔ جس میں انہوں نے ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ڈومیسٹک سرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں 2016ء میں ایک مرتبہ پھر ٹیم میں طلب کیا گیا، جب انہوں نے افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایک، ایک میچ کھیلا ۔ 

انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2016ء میں میرپور میں ہونے والا ون ڈے ان کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔ 

انہوں نے 112 فرسٹ ڈویژن میچوں میں 392 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس نے ’لسٹ اے‘ میں بھی 104 میچ کھیلے اور 120 وکٹیں حاصل کیں۔

مشرف اپنے طویل فرسٹ کلاس کیریئر میں وہ نیشنل کرکٹ لیگ اور ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک نمایاں کھلاڑی تھے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
Advertisement