پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی ویمن یونیورسٹی میں 20 اپریل سے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔


ویمن یونیورسٹی صوابی ترجمان کے مطابق طالبات کے کلاسز کے دوران اور یونیورسٹی کے حدود میں موبائل فونز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں طالبات کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کی وجوبات بھی بتائی ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا اپیلی کیشنز سے طالبات کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق شکایات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ یونیورسٹی کی حدود میں طالبات کی جانب سے مختلف موبائل ایپس جن میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
پابندی کے باعث طالبات کو یونیورسٹی میں اسمارٹ فونز اور ای ٹیبلٹس لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یونیورسٹی ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ، اسمارٹ فونز کے استعمال پر طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور 5 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل


