توشہ خانہ کیس؛سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم
عدالت نے وفاق کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی معلومات دینے سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا۔
عدالت نے درخواست گزارکومعلومات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معلومات پبلک کرنے پرحکم امتناعی نہیں تواسٹیبلشمنٹ ڈویژن معلومات فراہم کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ پالیسی ہونی ہی نہیں چائیے تھی کہ کچھ فیصد رقم دیکر تحفہ گھر لے جائیں۔ ایسی پالیسی بنانے کا مطلب تو یہ ہوا کہ تحفوں کی سیل لگا رکھی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ حکومت پاکستان کو جو تحفہ دیا گیا ہو وہ اس آفس کوجاتا ہے۔یہ تحائف گھرلے جانے کے لئے نہیں ہیں۔ بیرون ملک سے ملے تحائف کوئی گھر لے گیا ہے تو واپس لیں۔لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں وزیراعظم آفس وہیں رہتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ گوگل پرجائیں جو تحائف پاکستان نے دئیے وہ آج بھی دیکھے جا سکتے ہیں بیرون ملک کہاں کہاں رکھے ہیں۔ حکومت کے لیے ضروری ہے کہ 27 جنوری 2021 کے حکم پر عمل کرے ۔
جسٹس میاں گل حسن کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ گزشتہ بیس سال کے تحائف کو بے شک اسی طرح دیکھ لیں۔ اگر کوئی آئینی تشریح اس پر کرنی ہے تو ہم کر دیں گے۔جو لوگ تحائف اپنے گھر لے گئے ہیں ان سے واپس لیں۔
وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے نئی حکومت آنے کے بعد جواب کے لئے وقت مانگ لیا۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی عدالت میں پیش ہوئے اورہدایت لینے کے لئے مہلت کی استدعا کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئی حکومت سے رابطے میں ہے جو بھی ہدایات ہوں گی اس سے متعلق آگاہ کریں گے۔
درخواست گزارکے وکیل رانا عابد نذیر نے موقف اختیارکیا کہ تحائف کی معلومات شئیرکرنے سے دیگرممالک سے تعلقات متاثرہوں گے۔تحائف کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے توکیا عزت رہ جائے گی۔
عدالت نے وفاق کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

