Advertisement
پاکستان

آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 21st 2022, 3:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین  سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ق لیگ کے سربراہ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔

ملاقات میں آصف علی زداری نے موجودہ سیاسی صورت حال میں ساتھ دینے پر سابق وزیر اعظم چوھری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے موقع پر تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنے والےچودھری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

Advertisement