لاہور:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے روضہ رسول ﷺ پر ماؤں کو عمران خان کے لیے روتے ہوئے دیکھا ہے۔


تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے خانہ کعبہ میں لوگوں کو عمران خان کے لیے روتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے باپ کو صدر بنوانے کے لیے لندن گیا ہوا ہے، یہ وہ آصف زرداری ہے جس نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اس ملک کی سیاست پر قبضہ کیا، مرتضیٰ بھٹو کو مروایا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کا بیٹا وزیر مواصلات لگ گیا ہے، جس نے مسجد کا باتھ روم تک نہیں بنوایا، اس کو شہباز شریف نے وزیرمواصلات لگا دیا ہے، وہ اب پورے پاکستان کی سڑکیں بنوائے گا۔ اپنے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہوگی، چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ ہوں۔
ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کل بھی ہمارا وزیراعظم تھا،آج بھی ہمارا وزیراعظم ہے اور آئندہ کل بھی ہمارا وزیراعظم رہے گا، جس دن ہم نے دیکھا کہ عمران خان کے تمام دشمن اکھٹے ہو گئے ہیں،اس دن ہم نے فیصلہ کیا کہ اب عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا،شکریہ عمران خان کہ آپ نے گجرات والوں پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نوٹنکی اس وقت وزیراعظم عمران خان کی سیٹ پر بیٹھا ہے،وہ انشااللہ کچھ دنوں کا مہمان ہے،اس کو ہٹا کر عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گے۔ مونس الئہی نے کہا کہ شریفوں نے ایک کِرلی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے،یہ وہ کرلی ہے جس کو میک اپ کرنے کا بہت شوق ہے،تحریک انصاف کی خواتین ایم پی ایز سے کہتا ہوں کہ یہ کرلی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائے تو اسے میک اپ بیگ گفٹ کریں۔

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 3 دن قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 20 گھنٹے قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 3 دن قبل

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 3 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 17 گھنٹے قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 18 گھنٹے قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 3 دن قبل

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- ایک دن قبل

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 3 دن قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- ایک دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 17 گھنٹے قبل





