'دھمکی دینے والے اور سہولت کار سن لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے، اسد عمر کا خطاب
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ایک سچا دلیر لیڈر تھا


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کاکہنا ہے کہ دھکمی دینے والے اور سہولت کار سن لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے۔
گریٹر اقبال پارک لاہور کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 82سا ل پہلے اسی میدان میں کھڑے ہو کر قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ ہم مسلمانوں کے لیے ایک آزاد مملکت بنانے جا رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ جب یہ اعلان ہوا تولوگوں نے کہا کہ یہ خواب دیکھتا ہے یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ دنیا کی اس وقت کی سب سے بڑی طاقت برطانیہ اور ہندو آپ کے خلاف،پورا سامراج آپ کے خلاف اور آپ اس جدوجہد میں کامیابی کیسے حاصل کر سکو گے؟لیکن صرف سات سال لگے اس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان وجود میں آئی ۔کیا چیز جس نے یہ ممکن کیا ؟
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ایک سچا دلیر لیڈر تھا اور ایک قوم تھی جو اس لیڈر کے پیچھے متحد ہو کر کھڑی تھی۔آج وہ مجھے دلیر لیڈر بھی نظر آ رہا ہے وہ عمران خان نظر آ رہا ہےجو کہ نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے اور نہ ہی غلامی قبول کرنے کو تیار ہے ،اور ساتھ مجھے پاکستانی قوم کھڑی نظر آ رہی ہے ۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ اس قوم نے آج یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ دنیا میں کسی کے سامنے سر جھکا کر زندگی نہیں گزاریں گے ۔ساری دنیا سن لے کان کھول کر سن لے، دھکمی اور سہولت کار سن لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر 75سال پاکستان بننے کے بعد ایک آزاد ملک بن کر رہنا ہے کسی کے سامنے سر نہیں جھکانا ہے

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago



