ن لیگ نے پیسے دیکر میری کردار کشی کیلئے میٹریل بنوایا ہے، عمران خان کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب پوری طرح میرے کردار پر اٹیک کریں گے۔


سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ نے عید کے بعد ان کی کردار کشی کی تیاری کی ہوئی ہے، پیسے دے کر کردار کشی کیلئے میٹریل بنوایا ہے۔
نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا نے بینظیر اور جمائما کے ساتھ بھی یہی کیا، اب ان کو فرح مل گئی ہے، فرح کا قصور یہ ہے کہ وہ بشریٰ بیگم کی جاننے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی طرح مجھے عوام کی نظر میں گرانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا یہ کوئی نئی چیز نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں 35 سال سے چل رہی ہیں، ان سے جب کوئی سوال کرتا ہے تو اس کی ذاتیات کو نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب جمائمہ مسلمان ہو کر یہاں آئی تو اس کو یہودی لابی بنا دیا اور اس کے خلاف بڑی مہم چلائی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں ساٹھ فیصد لوگ ضمانتوں پر رہا ہیں، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، جب کہ مریم بھی ضمانت پر ہے۔ حقیقی جمہوریت میں تو ایسے لوگوں کو کوئی عہدہ نہیں مل سکتا، انہیں جواب دینا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب پوری طرح میرے کردار پر اٹیک کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مئی کے آخر میں لانگ مارچ سے متعلق اعلان کروں گا، لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کروں گا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 7 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 hours ago



