Advertisement
پاکستان

پاک فوج کو ملک میں جاری شدید سیاسی بحث میں گھسیٹا جا رہا ہے:آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج اور اس کی قیادت کو ملک میں جاری شدید سیاسی بحث میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 8th 2022, 11:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کو ملک میں جاری شدید سیاسی بحث میں گھسیٹا جا رہا ہے:آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو ملک میں جاری شدید سیاسی بحث میں گھسیٹا جا رہا ہے، مسلح افواج کی قیادت پر براہ راست مختلف حوالوں کے ساتھ بات کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،توقع ہے کہ سب قانون کی پاسداری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement