کوہاٹ:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا،سپریم کورٹ شریف خاندان کے خلاف کیسز سنے، منحرف اراکین کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک پلان انسان بناتا ہے ایک اللہ بناتا ہے، نوجوانو! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں،امپورٹڈ ڈرے ہوئے ہیں، ان تینوں چیری بلاسم، زرداری اور ڈیزل نے مل کے ہماری حکومت گرائی، اب یہ پھنس گئے ان کے پیچھے ٹائیگر آگے سمندر ہے، کہتے تھے شہباز شریف صبح 7 بجے اٹھتا ہے اور بڑا کام کرتا ہے، اب شہباز شریف کدھر ہے مہنگائی بڑھ رہی ہے،چیری بلاسم شہبازشریف کووزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا،اس نے بڑی دیرسے اچکن سلوا رکھی تھی،شہبازشریف کے پاس جوتے پالش کرنے کا فن ہے،شہبازشریف فوجی اورامریکی بوٹ بہت اچھےپالش کرتاہے،اس وقت سب سے زیادہ مزے آصف زرداری لے رہا ہے، ساری گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں، زراری حکومت میں بیٹھا ہے، ن لیگ کے معاملے میں آصف زرداری واقعی بھاری ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی حکم دے چکے اب یہ روس سے پٹرول نہیں لے سکتے جو ہم نے تیس فیصد سستا لینے کا معاہدہ کیا تھا، روس کے ساتھ تیل اور گندم کا معاہدہ تقریباً طے پا گیا تھا، ہمیں پیٹرول اور ڈیزل روس سے 30 فیصد کم قیمت پر ملنا تھا، روس سے گندم بھی 30 فیصد کم قیمت پر ملتی جس سے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا جاتا، غلاموں کو روس سے معاہدہ ختم کرنے کا حکم ملا تھا،انہوں نے آتے ہی روس سے تمام معاہدے ختم کر دیے،اب یہ امریکہ کو کہیں گے خدا کے واسطے ڈالر دو ورنہ عمران خان پھر آ جائے گا، پاکستانیو امریکی ایسے ڈالر نہیں دیں گے، وہ ان سے مزید غلامی کروائیں گے، وہ کہیں گے فارن پالیسی ہمارے حکم پہ چلے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ غلامی دو طرح کی ہوتی ہے، ایک قبضہ کرکے،جیسے انگریز کا یہاں قبضہ تھا اس قبائلی علاقےنے آخرتک انگریز کےخلاف جنگ لڑی، دوسری غلامی بغیر فتح کیے ہوتی ہے۔ اب یہ پیسے مانگیں گے اور وہ ان کے گلے میں زنجیریں ڈالیں گے۔ انہوں نے کوہاٹ کے عوام سے کہا کہ آپ جانتے ہیں امریکہ کی جنگ میں 35 لاکھ قبائیلیوں نے نقل مکانی کی، ان کے گھر اجڑگئے جو زکوٰۃ دیتے تھے،زکوٰۃ لینےوالے بن گئے،پردہ دار خواتین کو گھروں سےنکلنا پڑا کیوں کہ اس وقت کاحکمران جھک گیا جنرل مشرف نے ان کےسامنےگھٹنے ٹیک دیے، 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کا ہوا، اس لیے آپ کے پاس آیا ہوں کہ آپ غلامی کے خلاف میرے ساتھ نکلو۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago





