عمران خان نے پیٹرول کی 10 روپے قیمت بڑھا کر کہا اب یہی رہے گی

اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان جاتے جاتے ملکی خزانہ خالی کر گئے اس لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرول کی 10 روپے قیمت بڑھا کر کہا اب یہی رہے گی اور ہمیں لگا شاید کابینہ کی منظوری سے ہوا ہو گا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا اور سابق وزیر اعظم عمران خان ملک کو تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔
مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی سبسڈی کی قیمت 3 ماہ میں 300 ارب روپے تھی اور عمران خان نے جو سبسڈی دی اس کی منظوری کسی فورم سے نہیں لی گئی۔ عمران خان حکومت ختم ہونے سے پہلے سبسڈی کا اعلان کیوں کر کے گئے ؟
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ انہوں نے طے کیا کہ قیمتیں بڑھائیں گے اور عمران خان نے کہا اگر میں کھیل نہیں سکتا تو کھیل ہی ختم کردوں گا، نواز شریف اور شہباز شریف نے کہا کہ غریب کو آسانی دینے تک تیل کی قیمت نہیں بڑھانی لیکن پھر ہم نے 3 لائحہ عمل وزیر اعظم کو پیش کیے کہ کچھ ماہ میں پہلے تکلیف پھر استحکام نظر آئے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے 800 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ ہم نے 40 ہزار کمانے والے شخص کو 2 ہزار روپے کا وظیفہ دیا اور عمران خان ملک خزانے خالی کر گئے جس کی وجہ سے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- an hour ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 7 minutes ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago






