یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن پیکوروڈ پر انچارج کی ایما ء پر ایک شخص کو پانچ کلو گھی کے درجنوں پیکٹس دیے جانے کی ویڈیو وائرل
ایک ہی شخص کو درجنوں پیکٹس دینے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے

لاہور : یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے پیکو روڈ پر موجود برانچ سے ایک ہی شخص کو ایک ہی وقت میں درجنوں پیکٹس دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پیکو روڈ پر کاونٹر پر موجود اہلکاراور عملے کی ملی بھگت کیو جہ سے عوام کو مخصوص کمپنی کا گھی جس کا صرف ایک پانچ کلو کا باکس دیا جاتا ہے وہ بھی خریداری کرنے پر جبکہ اسی عملے کی جانب سے ایک ہی شخص کو درجنوں پیکٹس دینے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔
متعلقہ شخص کا کہنا ہےکہ اس نے بغیر سبسڈی کے گھی لیا ہے جو کہ 483 روپے کلو ملا ہے اور وہ جتنے مرضی پیکٹس لے ، انچارچ کی طرف سے کہا گیا کہ یہ پیکٹس ہم کسی کو بھی فراہم کرسکتے ہیں جبکہ باہر قطاروں میں کھڑی خواتین اور دیگر شہریوں کا کہنا تھاکہ پہلے تو یہ دیتے ہی نہیں ہیں جب ان سے گھی کا مطالبہ کیا جائے تو صرف ایک پیکٹ ہی دیا جاتا ہے جس میں کلو کلو کے پانچ پیکٹس ہوتے ہیں مگراس کے لیے بھی ہمیں دیگر اشیاء خریدنی پڑتی ہیں ۔
سٹور انچارج انور گجر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مخصوص گھی کے ہم ایک سے دو باکس دے سکتے ہیں تاہم اگر اتنی تعداد میں پیکٹس کسی ایک شخص کو دیے گئے ہیں تو میں پتہ کروا لیتا ہوں میں اس وقت سٹور پر موجود نہیں تھا ۔

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- ایک گھنٹہ قبل

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا بھارت پر دباؤ: روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 2 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے ریلیف: بجلی 1.89 روپے فی یونٹ تک سستی ہو نے کاامکان
- 3 گھنٹے قبل

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 2 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 4 منٹ قبل